
“دواؤں کے لیے رہنمائی اور اینٹی بائیوٹکس کے لیے ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔”
اینٹی بائیوٹکس ایسی دوائیں نہیں ہیں جنہیں یوں ہی لے لیا جائے۔ ان کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے ہی کرنا چاہیے۔ آج کل لوگ یہ ماننے لگے ہیں کہ بس ایک گولی لے لو، ہر تکلیف دور ہو جائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ بیماریاں اور انفیکشن ان اینٹی بائیوٹک دواؤں پر بھاری پڑ رہے ہیں۔ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ براہِ کرم اپنی مرضی سے دواؤں کا استعمال کرنے سے بچیں۔ اینٹی بائیوٹک دواؤں کے معاملے میں تو اس بات کا دھیان رکھنا بہت ضروری ہے۔ میں تو یہی کہوں گا — دواؤں کے لیے رہنمائی اور اینٹی بائیوٹکس کے لیے ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔ یہ عادت آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوگی۔













































